سابق وفاقی وزیر نے لندن میں جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کے معاملے پر تبصرہ کیا ہے۔
خادم حسین نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر جمائما کے ٹوئٹ پر جواب میں کہا تھا کہا احتجاج روکنے کے لیے نواز شریف ہاؤس کے سامنے احتجاج بند کیا جائے، نفرت کی سیاست کے بدترین نتائج ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے واقعات کا آغاز عمران خان اور اس کے چاہنے والوں نے کیا تھا۔
اس ٹوئٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے لکھا کہ جمائما کا گھر پاکستانیوں کے پیسے سے نہیں بنا جبکہ ایوینفیلڈ اپارٹمنٹس پاکستانیوں سے لوٹے گئے پیسوں سے بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر غیرت مند اور ذی شعور پاکستانی کا فرض ہے کہ ان کرپشن کی عظیم نشانیوں کو ایکسپوز کرے اور لندن کے عظیم پاکستانی یہ ہی کر رہے ہیں۔
برطانوی اسکرین رائٹر، سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بتانا تھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔
Comments are closed.