بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایندھن پر سبسڈی فوری ختم کی جائے، پاکستان بزنس کونسل

پاکستان بزنس کونسل نے ملک کو سری لنکا جیسے حالات میں جانے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے تجاویز دے دیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایندھن پر سبسڈی فوری ختم کی جائے، سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے۔

پاکستان بزنس کونسل نے خط میں کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو مہنگائی کا باعث بنتے ہیں، درآمدات کم کر کے ملکی زرمبادلہ پر دباؤ کم کیا جائے۔

خط کے مطابق غیر ضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی جائے، کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو جلد بند کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، ٹیکس بیس بڑھانے کے لیے ایف بی آر ریفارمز لائے، نان فائلرز پر ایڈوانس اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.