وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جیت پر تھر کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تھر کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھر سے کامیاب اُمیدوار امیر علی شاہ ، ان کے پورے خاندان اور پارٹی کو مبارکباد دیتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بڑی محنت کی ہے، تھر کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت بھرپور کام کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھر کی کامیابی پر بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو بھی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تھرپارکر کی این اے 221نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی اُمیدوار امیر علی شاہ جیلانی ایک لاکھ 3ہزار 502ووٹ لے کرآگے رہے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی اُمیدوار نظام الدین راہموں50ہزار553ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
Comments are closed.