بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کی باتیں بکواس ہیں، فروغ نسیم

سابق وزیر قانون فروغ نسیم  نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس سے متعلق فواد چوہدری کو جواب دے دیا۔

اپنے بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ فواد چوہدری کی باتیں بکواس ہیں، فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم کو خود کوئی ذمہ داری نہیں لینی چاہیے؟

سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ سے متعلق ریفرنس کابینہ کے ذریعے نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کابینہ اجلاس کے وہ منٹس دکھائیں جس میں انہوں نے ریفرنس کی مخالفت کی، کابینہ اجلاس کی کارروائی کے منٹس موجود ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.