کراچی پریس کلب (کے پی سی) نے جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے میں ملوث مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کے پی سی کے مطابق مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی پریس کلب کے مطابق صحافی ہمیشہ غیر جانبدار ہوتا ہے اور اپنے قلم کے ذریعے ایشوز پر بات کیا کرتا ہے۔
کے پی سی کے مطابق کسی صحافی کی جانب سے مظاہرے کے نام پر میڈیا ہاؤس میں توڑ پھوڑ ناقابلِ برداشت ہے۔
Comments are closed.