پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر عملدر آمد تاحال نہ ہوسکا، جس پر پاکستان مسلم لیگ ن نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنی قانونی ٹیم کو پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ن لیگی ذرائع نے کہا کہ رولز کے تحت عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے28 اپریل کو اجلاس طلب کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن نے اسپیکر کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔
Comments are closed.