بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر سندھ اور اٹارنی جنرل کے استعفے منظور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کے استعفے منظور کرلیے۔

کابینہ ڈویژن نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ ہوں گے۔

دوسری جانب خالد جاوید خان کا بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان استعفیٰ صدر مملکت نے منظور کرلیا ہے، استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 10 اپریل 2022 سے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خالد جاوید خان نے 10 اپریل کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.