بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ہائیکورٹ، وکیل سے جھگڑے میں سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے ساتھ پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سلیمان کا جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

سب انسپکٹر سلیمان تھانا بدوملہی سےلڑائی جھگڑے اور حبس بے جا کے ایک ملزم حسنین علی کی ضمانت کا ریکارڈ لےکر لاہور ہائی کورٹ آیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر وکیل نے سب انسپکٹر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔

سب انسپکٹر کو اسپتال منتقل کیا گیا مگروہ جاں بَر نہ ہو سکا۔

 قائم مقام سی سی پی او شہزادہ سلطان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہائی کورٹ سیکیورٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔

 قائم مقام سی سی پی او نےحکم دیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.