وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سیاست دان اپنی لڑائی سیاسی میدان میں لڑیں، جہاں جیت جائیں اچھا، جہاں ہار جائیں کہتے ہیں دھاندلی ہوئی۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے مگر انتشار نہیں پھیلانے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو قربانی کا بکرا بنادیا۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ مانتے ہیں ملک میں ریاست مدینہ کا نظام نہیں، کیا ریاست مدینہ بنانے کا عزم بھی نہیں کرسکتے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن ریاست مدینہ والے قوانین نافذ کرنے کے لیے ساتھ دے۔
Comments are closed.