وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ تمام مخالف جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات آئندہ انتخابات کی جھلک ہیں، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہنگو میں پی ٹی آئی کی کامیابی ہمارے استعفوں کے بعد اور انتخابی مہم کے بغیر ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی یہی آواز ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کارکنوں کو پتا ہے ندیم خیال نے حلف لے کر استعفیٰ دے دینا ہے۔
Comments are closed.