آزاد کشمیر کے صدر نے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل (18 اپریل کو) بلا لیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس پیر کی صبح ساڑھے 10 بجے قانون ساز اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکرقانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق وزارتِ عظمی کا انتخابی عمل مکمل کرائیں گے۔
وزیرِ اعظم کے انتخاب میں 53 اراکینِ اسمبلی ووٹ ڈالیں گے، کامیابی کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں۔
پی ٹی آئی کے 32، پیپلز پارٹی کے 12، مسلم لیگ ن کے 7 ووٹ ہیں جبکہ جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کا ایک ایک ووٹ ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار چوہدری یاسین ہوں گے۔
آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا، وزیر اعظم کے الیکشن میں مقابلہ ون ٹو ون ہو گا۔
دونوں اطراف سے کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.