بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ بھرپور محنت سے پنجاب کے عوام کی خدمت کریں۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اس فسطائی حکومت کو گھر بھجوانا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن جمہوری قوتوں نے کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج عوام کو عمران خان نیازی کی حکومت کی نااہلی سے پیدا مشکلات سے بچانا ہے اور اُن کی کرپشن سے نجات دلانا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اصل چیلنج عوام کو نیازی کی پرتشدد حکومت کے نتیجے میں پیدا مشکلات سے نجات دلانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.