پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے جنگ جیو دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پی بی اے نے ایک بیان میں کہا کہ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، لیکن قانون کو ہاتھ میں لینا اور توڑ پھوڑ کرنا قابلِ مذمت ہے۔
پی بی اے نے متعلقہ حکام سے حملے کے ذمے داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملک کی مختلف صحافتی تنظیموں اور صحافی رہنماؤں کی جانب سے بھی واقعے پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔
صحافتی تنظیموں نے جنگ جیو پر حملے کی تحقیقات اور حملہ آوروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.