امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اقتدار سے پہلے بل جلاتی تھی اب عوام کا دل جلا رہی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اب 22 کروڑ عوام کا دل جلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کے دورحکومت میں قوم کو ایک پَل کا سُکھ نصیب نہیں ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں غریب کا مرنا آسان اور جینا مشکل بنا دیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.