جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملہ کرنے والے عناصر تاحال دفتر کے باہر موجود ہیں۔
کراچی پولیس نے جنگ اور جیو نیوز کے دفتر کے باہر موجود مظاہرین اور حملہ آوروں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
جنگ جیو انتظامیہ کے مطابق مظاہرین جنگ گروپ کے دفتر کے باہر موجود ہیں، ادارہ کا عملہ دفتر میں محصور ہوکر رہ گیا ہے۔
کراچی پولیس حملے کے وقت بھی خاموش تماشائی بنی رہی اور اب بھی مظاہرین میں موجود توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔
دوسری طرف وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔
Comments are closed.