مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت نے پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے دھاندلی کا منصوبہ بنایا پھر بھی بری طرح ہار گئی۔
یہ بات مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈسکہ روانگی سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کو سلام پیش کرنے جا رہی ہوں، جو ثبوت سامنے آ رہے ہیں ان سے حکومت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب ان لوگوں کو اپنی اسٹینڈنگ کا پتہ چل جانا چاہیئے، پاکستان کے چاروں صوبوں کےعوام نے انہیں رد کر دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ڈسکہ کے انتخابات کے ذریعے بتا دیا کہ 2018ء میں کس طرح ان لوگوں کو عوام پر مسلط کیا گیا تھا۔
مریم نواز ڈسکہ میں نون لیگی رہنما نوشین افتخار کے گھر جائیں گی، اس کے علاوہ وہ ضمنی انتخاب کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کریں گی۔
Comments are closed.