شہر قائد کراچی میں واقع حسن اسکوئر سے اسٹیڈیم جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ کا ٹریفک حسن اسکوائر سے نیوٹاؤن کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ غریب آباد سے آنے والا ٹریفک بھی حسن اسکوائر پل سے نیوٹاؤن کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیڈیم سے ڈالمیا جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سِکس میں آج 21 فروری کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔
کراچی میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور سے ہوگا۔
تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی، ایونٹ کے تمام ہی میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.