بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ،صوبائی اسمبلیوں کیلیےحلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیےحلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3 اگست کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری شیڈول کے مطابق آج سے ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائے گا، تمام صوبوں کے لیے حلقہ بندی کمیٹوں کی تشکیل 16اپریل تک کردی جائے گی۔

تمام چیف سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو حلقہ بندی کے کام کے لیے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق 11اپریل سے 26 اپریل تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائے گی، 20 اپریل سے 24 اپریل تک حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ کی جائے گی۔

ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28 مئی کو کر دی جائے گی۔ 29 مئی سے 28 جون تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔

 الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی سے 30 جولائی تک انجام دے گا جبکہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست کو شائع کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.