وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود حزبِ اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے نزدیک صرف جیتنے والے الیکشن ٹھیک ہوتے ہیں۔
یہ بات ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور حفیظ شیخ کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے جہاں جیت جائیں سب ٹھیک، جہاں ہار جائیں یا خدشہ ہو تو ان کے نزدیک سب غلط ہوتا ہے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ ہمیں حفیظ شیخ جیسے محنتی اور تجربہ کار شخص کی ضرورت ہے، ان شاء اللّٰہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں ضرور جیتیں گے۔
شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں عجیب بیانیہ بنایا جا رہا ہے، اپوزیشن کو یہ دہری پالیسی ترک کر دینی چاہیئے۔
Comments are closed.