بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 732 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے دوران کورونا کے 7 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 18 ہزار 979 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے 8 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 18 ہزار 697 ہوگئی۔
صوبے میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 83 ہے، جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 199 ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.