بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم نے پی ایس ایل کا بھی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

عالمی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروانے والے بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی ریکارڈ بنادیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

انھوں نے پی ایس ایل کے 48 میچز میں 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1540 رنز بنالیے ہیں۔

دفاعی چیمپئن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

بابر اعظم نے یہ اعزاز پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے ہی میچ میں انجام دیا۔

ان سے قبل یہ اعزاز پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے پاس تھا۔

انھوں نے اب تک 56 میچز میں 1537 رنز بنا رکھے ہیں، تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ کامران اکمل رواں سیزن میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، اور وہ اپنا اعزاز دوبارہ حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.