وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا ہے، جن ملکوں میں کرپشن ہے وہ سب سے پیچھے ہیں، درست ہے سینیٹ کے الیکشن میں خرید و فروخت ہوتی ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا، ملک ترقی نہیں کرسکتا، دس دس سال ان کی حکومتیں رہیں لیکن میثاق جمہوریت پر عملدر آمد نہیں کروا سکے۔
شبلی فراز نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ادارے مفلوج ہوئے، اداروں میں میرٹ پر توجہ نہیں دی گئی، ہماری قیادت نے جہاد شروع کیا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے، ایوان نے اس پر بات ہی نہیں کی کہ لین دین اور ہارس ٹریڈنگ کو کیسے ختم کیا جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا ہم نے پیسے کی سیاست کو فروغ دینا ہے یا میرٹ کو فروغ دینا ہے، ماضی میں سینیٹ الیکشن میں جو باتیں ہوئیں اپوزیشن نے اس کا ذکر تک نہیں کیا، اگر ایوان بالا کے الیکشن میں ایسی خبریں آئیں تو ہمیں سوچنا ہوگا، ہمیں سوچنا ہے کہ کیا کریں کہ اس ایوان کا تقدس بحال رہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ہمیشہ متنازع رہا، کیسے پیسے کی لین دین کی لعنت کو ختم کیا جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ سیاست میں دولت، دھونس کو لائے ہیں، پیسے کو خدا نہ بنائیں میرٹ کو اپنائیں۔
Comments are closed.