پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ فارم 45 جمع ہونے کے بعد آر او کو نتیجہ جاری کرنا چاہیے، انتخابی نتیجہ نہیں روکا جاسکتا، الیکشن کمیشن دفتر کے باہر کھڑے ہیں، نتیجہ لے کر جائیں گے۔
عثمان ڈار نے آر او آفس کے باہر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ الیکشن جیت چکے ہیں تحریک انصاف کی 7827 ووٹوں کی لیڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 360 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 ہم نے جمع کروادئیے ہیں، تمام پولنگ سے نتائج رات کو لیٹ ہی موصول ہوئے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے سوال پوچھتا ہوں جب وہ وزیر آباد سے جیتے تو دھاندلی نہیں ہوئی کیا؟ نوشہرہ سے بھی الیکشن جیت کر کہتے ہیں کہ وہاں الیکشن شفاف ہوئے؟۔
انہوں نے کہا کہ جب ڈسکہ سے الیکشن ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوگئی، نوشہرہ، وزیر آباد اور ڈسکہ میں ہر جگہ عمران خان کی حکومت ہے۔
Comments are closed.