متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آباد امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 870 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امارات میں آباد امیر ترین افراد کی تعداد 83 ہزار 400 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 31 فیصد دولت مند شخصیات ایسی ہیں جن کا تعلق معاشیات، مالیاتی امور اور اکاؤنٹنگ کے شعبے سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان شخصیات میں 22 فیصد انجینیئرنگ، 7 فیصد فارماسیوٹیکل اور 6 فیصد کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 20 سال کے عرصے میں امارات دنیا بھر میں امیر تارکین وطن کو اپنے یہاں لانے والے بڑے ملکوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
Comments are closed.