اپنی شادی کے روز کار کی چھت میں سے نکل کر خوشی میں رقص کرنے والی خاتون مرنے سے بال بال بچ گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گاڑی کو باراتیوں کو تیز رفتاری سے ٹکر مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر پور میں ایک خاتون اپنی شادی کے دن گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر جھوم رہی تھیں۔
مذکورہ شادی کی اس چھوڑی سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی جس میں دلہن موجود ہے، اس کے آس پاس کئی لوگ بھی موجود ہیں۔
اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے دلہن کی گاڑی کے ساتھ ہی کھڑے افراد کو کچل دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی افراد گاڑی کی ٹکر کے بعد ہوا میں اڑ گئے۔
Comments are closed.