لاہور کے مزید 7علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا ٹیسٹ زیادہ مثبت والے علاقوں میں لگایا جا رہا ہے، متاثرہ علاقوں میں عوامی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ صحت کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا ٹیسٹ زیادہ مثبت آنے والے علاقوں میں لگایا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ایف بلاک جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن شامل ہیں۔
لاہور کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں فیز ٹو ڈی ایچ اے، آصف بلاک سمن آباد ٹاؤن ، گلشن راوی، شاد باغ، محمود بوٹی کے بعض علاقے شامل ہیں۔
ڈی سی لاہورکے مطابق متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت سمیت عوامی اجتماع پر مکمل پابندی ہو گی۔
Comments are closed.