قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کا نتیجہ تاخیر کا شکار ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل ہے۔
حلقے کے 23 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ 23 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ مشکوک ہوچکا ہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ ڈسکہ میں کانٹے کا مقابلہ ہے ۔ن لیگی نتائج پر نظر رکھیں، بعد میں یہ کہتے ہیں کہ نتائج تبدیل ہوگئے۔
Comments are closed.