مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’ن لیگ کے شیروں نے ووٹنگ روکنے کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
سیالکوٹ میں پولنگ ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی جب ووٹر کو نہ روک سکی تو اُس نے فائرنگ کرائی۔
ن لیگی ترجمان نے ضمنی الیکشن کے دوران صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی پر تنقید کی اور کہا کہ مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر درج کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کہاں ہیں؟، یہ لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ایک حلقے میں ایک الیکشن نہیں کراسکتی۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پولنگ کا وقت بڑھانےکی درخواست کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ہر شخص کو ووٹ کاسٹ کرنے دینے کا حکم دیا ہے۔
Comments are closed.