مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سرکاری مشینری کا ڈسکہ اور وزیرآباد کے عوام نے مقابلہ کیا۔
سیالکوٹ میں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آج صبح سے وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشینری کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کا ڈسکہ اور وزیرآباد کی عوام نے مقابلہ کیا، تاریخ میں اس طرح سرکاری مشینری کا استعمال نہیں کیا گیا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پولیس ہمارے پولنگ ایجنٹس کو اٹھا کرلے گئی، سارا دن 4 گھنٹے پولنگ اسٹیشنز بند رکھےگئے، ہمارے کارکنان کو گرفتار اور زخمی کیا گیا۔
Comments are closed.