آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، افغان امن عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں کے لیے پُرعزم ہے۔
جنرل قمر جاوید نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن کے لیے اہم ہے۔
امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قابل قدر کوششوں کو تسلیم کیا۔
Comments are closed.