برطانوی سپریم کورٹ نے ورکنگ کنڈیشنز سے متعلق کیس میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیوروں کے حق میں فیصلہ سنادیا۔
امریکی کمپنی کو اب ڈرائیوروں کو کنٹریکٹر کی بجائے ملازمین کے حقوق دینے ہوں گے۔ کمپنی کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہےکہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی۔
برطانیہ کی سپریم کورٹ نے تین لوئر کورٹس کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس ڈرائیوروں کی تقرری کنٹریکٹر کی بجائے ملازمین کے طور پر کی جانی چاہیے۔
2017،2016 اور 2018 میں برطانیہ کی تین لوئر کورٹس نے آن لائن ٹیکسی سروس ڈرائیوروں کے ایک گروپ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
20 ڈرائیوروں کے گروپ نے کمپنی کیخلاف مقدمہ کررکھا تھا، جس میں انہوں نے ورکنگ کنڈیشن سے متعلق حقوق دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Comments are closed.