بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قائم علی شاہ کی بڑی صاحبزادی کی نمازِ جنازہ ادا

سابق وزیرِاعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما قائم علی شاہ کی بڑی صاحبزادی نجمہ شاہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر خیر پور میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے سید مظفر علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکنِ قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ کی بڑی بہن سیدہ نجمہ شاہ گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں۔

سیدہ نجمہ شاہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں جو کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔

گزشتہ برس ماہِ اگست میں سید قائم علی شاہ کے بڑ ے بیٹے اور پورٹ قاسم کے سابق چیئرمین سید مظفر علی شاہ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.