جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پولیس نے عطا تارڑ کو رہا کردیا، سائرہ افضل تارڑ کی تصدیق

پنجاب پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ کو رہا کردیا ہے۔سابق وفاقی وزیر صحت اور ن لیگ کی سینئر رہنما سائرہ افضل تارڑ نے عطا تارڑ کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ سٹی وزیرآباد کی پولیس نے…

عطا تارڑ نے خود گاڑی میں بیٹھ کر اپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ نے خود گاڑی میں بیٹھ کر اپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عطا تارڑ اور عابد رضا افراتفری…

منی لانڈرنگ: بھارتی بینک کی سابق سی ای او کی ضمانت منظور

بھارت کے آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر کو منی لانڈرنگ کے الزامات پر عدالت سے ضمانت مل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 5 لاکھ کے مچلکے پر چندا کوچر کو ضمانت…

ایران کی یورینیئم افزودگی کی خبر خطرے کی گھنٹی ہے، ای۔3

فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کی یورینیئم میٹل کی پروڈکشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کی جانب سے بین الاقوامی برادری سےکئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔فرانس ،جرمنی برطانیہ پر مشتمل ای۔3 ممالک نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ…

عطا تارڑ کا پولیس پر حملہ آور ہونے کا الزام، ہر زخم کا بدلہ لینے کا اعلان

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ آور ہونے کا الزام عائد کردیا اور کہا کہ ایک ایک زخم کا بدلہ لیں گے۔گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد کے تھانہ سٹی کے باہر رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطا…

پولیس کی عطا تارڑ کی گرفتاری کی تردید

گوجرانوالہ پولیس نے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری کی تردید کردی۔دوسری طرف ن لیگی رہنما ؤں نے عطا تارڑ کی گرفتاری کے بعد رہائی کی بھی تصدیق کردی ہے۔پولیس نے کہا کہ ن لیگی قائدین کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کو…

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوگئی

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر میں 25 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 25 پیسے کم ہوکر 158 روپے 82 پیسے پر…

نریندر مودی نے لداخ کی بھارتی زمین چین کو دے دی، راہول گاندھی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر لداخ میں بھارتی زمین چین کو دینے پر تنقید شروع ہوگئی۔اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے لداخ سے بھارتی فوجیوں کی واپسی کے نریندر مودی حکومت کے سمجھوتے پر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر…

عطا تارڑ ہیرو بننے کے چکر میں پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گئے، فیاض چوہان

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن فراڈ کرنے میں بہت تیز ہے۔ عطا تارڑ ہیرو بننے کے چکر میں پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گئے۔ایک بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ یہ شہباز شریف دور کی نہیں عثمان بزدار کے دور کی پولیس ہے۔انہوں نے…

آصف زرداری کو بیٹی کی شادی کی مبارک باد دینے جاؤں گا، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات طے ہوئی ہے، جلد اُنہیں بیٹی کی شادی کی مبارک باد دینے جاؤں گا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمٰن…

انسٹاگرام کی مدد سے مشہور شخصیات کو لُوٹنے والا ’قلا باز چوروں‘ کا گروپ گرفتار

’قلا باز چوروں‘ کے گروپ نے انسٹاگرام کے ذریعے مشہور شخصیات کو کیسے لُوٹ لیا؟اس گروپ نے لیوٹا کے گھر سے لگ بھگ ڈیرھ لاکھ یوور کا سامان چوری کیاایک مشتبہ شخص کو جنوری میں جبکہ باقی تین کو بدھ کے روز کے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان مشتبہ افراد میں…

امریکا :130 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 6 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں 130 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ گاڑیاں ٹکرانے کا واقعہ بارش اور طوفان کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر…

راجن پور: پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی

راجن پور میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ  نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 484 ایکڑ سے زائد رقبے پر قبضہ ختم کرالیا ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راجن پور میں 484 ایکڑ سے زائد رقبے پر قبضہ ختم کرالیا ہے، جس کی مالیت 20 کروڑ سے…

چائنا کی دوسری ویکسین کے نتائج مثبت آئے ہیں، پروفیسر سعید خان

پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ چائنا کی دوسری ویکسین ’کین سینوبائیو‘ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین ’کین سینوبائیو‘ 60 سال سے…

سندھ: 1302 ویکسینیٹر کی بھرتیاں غیر قانونی قرار

سندھ ہائی کورٹ نے نومبر 2019ء میں ہونے والی 1 ہزار 302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تمام ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دے دیں۔عدالتِ عالیہ نے ان اسامیوں پر نئے سرے سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دے…