بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انسٹاگرام کی مدد سے مشہور شخصیات کو لُوٹنے والا ’قلا باز چوروں‘ کا گروپ گرفتار

’قلا باز چوروں‘ کے گروپ نے انسٹاگرام کے ذریعے مشہور شخصیات کو کیسے لُوٹ لیا؟

دلیٹا لیوٹا

اس گروپ نے لیوٹا کے گھر سے لگ بھگ ڈیرھ لاکھ یوور کا سامان چوری کیا

ایک مشتبہ شخص کو جنوری میں جبکہ باقی تین کو بدھ کے روز کے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان مشتبہ افراد میں ایک 17 برس کا نوجوان بھی شامل ہے جسے بچوں کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پہلی چوری گذشتہ برس چھ جون کو ہوئی جب اس گروپ نے لیوٹا کے گھر سے لگ بھگ ڈیرھ لاکھ یوور کا سامان چوری کیا، اس سامان میں زیورات، ڈیزائنر بیگ اور رولکس گھڑیاں شامل تھیں۔

چھ ماہ بعد دسمبر میں یہ گروپ اسی طریقے سے الیونورا انکارڈونا کے گھر میں داخل ہوا جو ایک انفلوئنسر اور لیوٹا کی سابقہ نند ہیں۔

اس گروہ کو عمارتوں پر چڑھنے میں مہارت کی وجہ سے ’ایکروبیٹ چور‘ قرار دیا گیا ہے۔

الیونورا انکارڈونا

دسمبر میں اس گروپ نے انفلوئنسر الیونورا انکارڈونا کے گھر میں چوری کی

اطالوی میڈیا کے مطابق اس گروہ نے نو بیگ، دو بیلٹ، پانچ سکارف، دو بالیاں، دو بروچ، ایک ہار، ایک بریسلٹ، ایک بٹوہ، ایک سوٹ کیس اور ایک ہزار یورو چوری کیا۔ مجموعی طور پر اس سامان کی قیمت کئی ہزار یورو تھی۔

پولیس کا خیال ہے کہ اس گروپ نے انسٹاگرام پوسٹس سے جغرافیائی اعداد و شمار معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی تصاویر سے ان کے گھروں میں کھڑکیوں کا جائزہ بھی لیا تاکہ داخلے کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی اپارٹمنٹ کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی نیچے کھڑا نگرانی کر رہا ہے۔

پراسیکیوٹر فرانسسکا کروپی نے صحافیوں کو بتایا کہ دو دیگر ساتھی اپارٹمنٹ کے اندر انتظار کر رہے تھے۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.