جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 کروڑ ڈالر رہا

فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 88 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا جبکہ جولائی سے فروری کے دوران…

پی ڈی ایم ایکسپائر ہو چکی ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ایکسپائر ہو چکی ہے۔سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  اقتدار کی ہوس میں مبتلا کرپٹ سیاستدانوں پر مشتمل پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا…

اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا صورت حال میں ہم نے کئی اقدامات کیے، اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے۔ شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، وزارت تعلیم کی خواہش…

گیلانی کے وکیل سے نااہلی درخواست پر جواب طلب

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی…

مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت ہم سب ساتھ جائیں گے، میاں جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، نواز شریف کی تصویر ہے،  مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت ہم سب ساتھ جائیں گے۔میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو  کے…

شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی، شیخ رشید  نے سی ڈی اے اسپتال سےسائنوفارم ویکسین لگوائی۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین ضرور لگوانی چاہیے، کورونا کی وبا پاکستان میں دوبارہ تیزی سے پھیل…

دو ہفتے کیلئے شادی، کھیلوں پر مکمل پابندی کی تجویز زیر غور ہے، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دو ہفتے کیلئے شادی اور کھیلوں پر مکمل پابندی کی تجویز زیر غور ہے، لوگوں کی زندگی سے زیادہ تقریبات اہم نہیں ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے…

این سی او سی کا کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کورونا کی مانیٹرنگ کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر…

مریم اور مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جے آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ…

شاہ سلمان عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے نام جلد صحتیابی کا پیغام جاری کیا ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن…

فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست، دونوں فریقین نے مزید وقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست پر دونوں فریقین نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت کی استدعا کر دی۔اسلام آباد میں ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی سے…

مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی، ترک کرنسی کی قیمت 14 فیصد گر گئی

لیرا: اردوغان کی جانب سے مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی، ترک کرنسی کی قیمت 14 فیصد گر گئیایک گھنٹہ قبل،تصویر کا ذریعہReutersترک صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے ملک کے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کیے جانے کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا کی قیمت…

پانی کا عالمی دن

پاکستان  سمیت  دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن  آج منایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن ہر سا ل 22مارچ کو منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن پانی کی قدر کیجیے کے موضوع سے منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں پانی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے…

سیرینا ولیم میامی اوپن ٹینس سے دستبردار

23بار گرینڈ سلیم کا اعزاز اپنےنام کرنےوالی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز میامی اوپن ٹینس سے دستبردار ہوگئیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ سرجری کےبعد مکمل صحتیابی کےلیےآرام کرناچاہتی ہیں۔اس سےقبل ٹینس اسٹارز راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نواک جوکوویچ…

ملک میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 8.4 ہوگئی، مزید 20 اموات

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے…

پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں…

بنوں،4 دوستوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

بنوں سے چار دوستوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے لاشیں ملنے کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق چاروں دوست دو ہفتے پہلے شکار کیلئے گئے تھے جو لاپتہ ہوئے تھے، گزشتہ روز وزیر…

چکوال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

چکوال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے لوہے کی راڈ سے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ امیرپور منگن میں پیش آیا جہاں میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے لوہے کی راڈ سے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا، واردات کے بعد…

پنجاب حکومت پانی بچانے کیلئے ڈیمز کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پانی بچانے کیلئے ڈیمز کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ڈیمز بننے سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکے گا۔ ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر اپنا بیان دیتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ آبی…