بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نجکاری عمل کو تیز کریں گے، اس کے پیسوں سے قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہے، میاں محمد سومرو

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ نجکاری عمل کو تیز کریں گے کیونکہ نجکاری کے پیسوں سے قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔

لاہور میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری تقریب میں میاں محمد سومرو نے بتایا کہ اس ہوٹل کی ریزرو پرائس ایک ارب 94 کروڑ 97 لاکھ 18 ہزار 500 روپے مقرر تھی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے میاں محمد سومرو نے کہا کہ ایک پارٹی نے 20 لاکھ زیادہ پیشکش کی جبکہ کسی دوسری پارٹی نے بولی میں حصہ نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ایک ارب 95 کروڑ 17 لاکھ 18 ہزار 500 روپے کی بولی دی گئی، جسے نجکاری کمیشن حکام نے منظور کرلیا، اس پیشکش کی اعلیٰ حکام سے منظوری لی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نجکاری عمل کو تیز کریں گے کیونکہ نجکاری کے پیسوں سے قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، چند روز تک اسٹیل ملز کے فنانشل ایڈوائزر کا تقرر کر دیں گے، انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی تنظیم نو کی جارہی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.