جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تھر :مختلف بیماریوں میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے

تھرکے سول اسپتال مٹھی میں غذائيت کی کمی اورمختلف بیماریوں میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے ۔محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 15 روز اور دو نومولود ہے ،مرنے والے بچوں کا تعلق تھر کے دیہی علاقوں سے ہیں ۔رواں سال مرنے والے بچوں…

سنی تحریک و دیگر مذہبی جماعتوں کا صدائے کشمیر ٹرین مارچ

سنی تحریک و دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنما و کارکنان صدائے کشمیر ٹرین مارچ کے لیے تیزگام ٹرین سے کراچی پہنچ گئے۔صدائے کشمیر ٹرین مارچ کا گزشتہ روز لاہور سے آغاز ہوا تھا جبکہ اس ٹرین مارچ کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے ظلم و…

ہمیں نامعلوم نمبرز سے کالز آتی ہیں اور بُرا بھلا کہا جاتا ہے، غلام سرور خان

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے کالز ہمیں بھی آتی ہیں، برا بھلا کہا جاتا ہے لیکن ہم نے کبھی اداروں کا نام نہیں لیا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو…

نیب کی مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

نیب لاہور نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے۔نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا…

ہمارے 12 ساتھی دہشت گردی کے کیس میں نامزد ہیں،حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے 12 ساتھی دہشت گردی کے کیس میں نامزد ہیں، ہمارے ساتھیوں اور میرا یہ قصور ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرا قصور…

ملتان: مسافر کوسٹر اور بس میں تصادم، 4 مسافر جاں بحق

ملتان روڑ اڈا ظہیر نگر کے قریب مسافر کوسٹر اور بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو نے آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا…

ہمیں قابل لوگ لاکر دیں انویسٹمنٹ ہونا بڑی بات نہیں، سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جناح اسپتال سمیت دیگر اداروں کو آئندہ بھی سپورٹ کرتی رہے گی، ہمیں قابل لوگ لاکر دیں کیونکہ انویسٹمنٹ ہونا بڑی بات نہیں۔کراچی میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی تقریب سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ…

کراچی: گزشتہ 12دن میں 83 افراد کا کورونا وائرس سے انتقال

کراچی میں مارچ کے 12 دنوں میں 83 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے جبکہ 1298 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے ہیں، دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی ہے جہاں…

سابق سینیٹر عبدالحسیب خان کا ملک بھر میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز سے متعلق اہم سوال

سابق سینیٹر عبد الحسیب خان سی ای او کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر نے سوال اُٹھایا ہے کہ پورے پاکستان میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ وہاں کام کیا ہورہا ہے۔کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں تقریب سے خطاب میں سابق سینیٹر عبد…

سیکریٹری سینیٹ کو جیل میں ڈالا جائے، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے پر کہنا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ کو برطرف کرکے جیل میں ڈالا جائے۔سیکریٹری سینیٹ نے ووٹرز اور امیدوار کو مس گائیڈ کیا ہے، ہمیں یقین تھا کہ یہ کیمرے کے بعد…

افغان فوج کے پچاس کروڑ ڈالر کے جہاز 40 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے کا انکشاف

افغان فوج کے پچاس کروڑ ڈالر کے جہاز 40 ہزار ڈالر میں فروخت: رپورٹافغانستان کی فوج کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کے خریدے گئے 20 میں سے 16 ٹرانسپورٹ طیارے صرف چند سال ہی میں ناکارہ قرار دیے جانے کے بعد صرف 40 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیے…

ملتان: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 شادی ہالز سیل

 ملتان میں کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 شادی ہالز سیل کر دئیے گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے  شادی ہالز ، ریسٹورنٹس سمیت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد  کردی…

لاہور میں اسکولز کی بندش کا فیصلہ مسترد

لاہور میں پرائیوٹ اسکولز مالکان کی تنظیم نے کورونا وائرس  کے باعث اسکولوں کی  بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال بھی انہی دنوں لاک ڈاؤن سے بچوں کا نقصان ہوا اور اب دوبارہ…

ساتوں سینیٹرز نے جان بوجھ کر نام پر مہر لگائی تھی، پی ڈی ایم ذرائع

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے کی اندرونی کہانی جیو نیوز نے پتا چلا لی، پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ  ساتوں سینیٹرز نے جان بوجھ کر نام پر مہر لگائی تھی۔ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے…