جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ، ایڈیشنل IGP نے اسکول کے بچوں کو خوبصورت انداز میں کورونا سے آگاہ کردیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نجی اسکول میں چھوٹے بچوں کو خوبصورت انداز میں آگاہی دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر جمیل…

رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میاں جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیاگیا، مقدمہ…

کورونا کی نئی لہر، پشاور میں تجارتی مراکز بند

عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیشِ نظر پشاور میں حکومتی فیصلے کے تحت تجارتی مراکز بند کردیے گئے۔قصہ خوانی، صدر، پیپل منڈی سمیت مختلف بازاروں میں دُکانیں بند کروادی گئیں، بورڈ بازار میں بھی اشیاء خور و نوش اور میڈیکل اسٹورز کے…

بلوچستان، خاتون بیورو کریٹ کا1ماہ میں چار مرتبہ تبادلہ

بلوچستان میں بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کی خاتون بیورو کریٹ کا ایک ماہ میں چار مرتبہ تبادلہ کیا گیا، فریدہ ترین کا 11 فروری سے 16 مارچ تک چار جگہوں پر تبادلہ ہوا۔11 فروری کو فریدہ ترین کو پہلے اے سی کوئٹہ اور…

وسیم اکرم، شنیرا کی سالگرہ پر ناخوش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اہلیہ شنیرا کی  سالگرہ پر اُن سے دور ہونے پر ناخوش نظر آرہے ہیں۔وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کی سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’شنیرا آپ کو سالگرہ مبارک، کاش میں بھی آپ اور عائلہ کے ساتھ…

شنیرا کی سالگرہ پر زینب عباس کا پیغام

معروف پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔زینب عباس نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’سالگرہ مبارک ہو۔‘اُنہوں نے…

خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

اقوام متحدہ نے سال 2021 کی ’ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ‘ جاری کردی ہے اس فہرست کے مطابق پاکستان دُنیا کے خوش ترین ممالک میں 105ویں نمبر پر موجود ہے۔ اقوام متحدہ  کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق فن لینڈ مسلسل چوتھے سال بھی 149ممالک میں دنیا…

احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر خدارا عمل کریں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پچھلے چند دنوں میں…

قانون سازی کے بجائے آرڈیننس لانے کا مقصد اپنی چوری چھپانا ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ قانون سازی کے بجائے آرڈیننس لانے کا مقصد اپنی چوری چھپانا ہے، صارفین پہلی ہی منہگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔شیری رحمان نے صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بجلی…

میانمار میں آمریت کیخلاف احتجاج جاری، مزید 8 افرادہلاک

میانمار کے مختلف شہروں میں آمریت کے خلاف احتجاج جاری ہے، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ینگون میں پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ میانمار میں اب تک سیکورٹی فورسز کے تشدد سے دو سو تیس افراد ہلاک ہوچکے…

ورلڈ کپ 1992، رمیز راجہ کی عمران خان کیساتھ ٹریننگ کی تصویر مقبول

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کی کپتانی میں جیتے گئے 1992ء کے ورلڈ کپ کی نایاب یاد سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجہ نے میلبورن کے کرکٹ گراؤنڈ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جو 1992ء…

لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا ہے: رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ نون پنجاب کےصدر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا ہے، پی ڈی ایم دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھے گی، عید کے بعد لانگ مارچ کریں گے، حکومت کو چلتا کریں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے انسداد منشیات…

انڈیا، امریکہ اور روس سے تعلقات کے درمیان توازن کیسے رکھے گا؟

انڈیا، امریکہ اور روس سے تعلقات کے درمیان توازن کیسے رکھے گا؟کملیشنامہ نگار بی بی سی8 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہMIKHAIL SVETLOV/GETTY IMAGES،تصویر کا کیپشنروس اور انڈیا کے تعلقات کی تاریخ بہت مضبوط اور پرانی ہےانڈیا کے لیے عالمی سطح پر بدلتے…

فن لینڈ کے عوام دنیا میں سب سے زیادہ خوش

فن لینڈ کے عوام دنیا میں سب سے زیادہ خوش، اقوام متحدہ کی رپورٹ58 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہGetty Imagesدنیا میں گذشتہ ایک سال میں جتنے بھی چیلنجز آئے ہوں مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اب بھی ایسے ممالک موجود ہیں جہاں لوگ بہت زیادہ خوش ہیں۔ اقوام متحدہ…

اسلام آباد، کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ گئی۔ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، آج سے ہر ہفتہ اور اتوار کی شب ریستورانوں کے اندر اور باہر دونوں ہی…

لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں ڈکیت فیملی گروہ گرفتار

لاہور سیالکوٹ، ڈسکہ اور گوجرانوالہ میں بڑے شاپنگ مالز پر ڈکیتی کی وارادتیں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، فیملی گینگ سے پہچانا جانے والا گروہ تین بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ہے۔سی پی او گوجرانوالہ سرفراز فلکی کے مطابق ملزمان کو…

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں شدت آگئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)…