جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ہمیں پارلیمنٹ سے استعفے دینے چاہیں، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ سے استعفے دینے چاہئیں اور استعفے دے کر ساری توجہ تحریک پر دینی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس…

این اے 249 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی ٹکٹ کے 10 امیدوار سرگرم

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ کے لیے کئی لوگ متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 249 پر پی ٹی…

این ٹی ایس ٹیسٹ دینے پشاور آنے والا بنوں کا طالب علم مبینہ پولیس فائرنگ سےجاں بحق

این ٹی ایس ٹیسٹ دینے پشاور آنے والا بنوں کا طالب علم پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔  تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوا، بنوں کے رہائشی تین نوجوان این ٹی ایس ٹیسٹ کے…

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آنا شروع ہوگئیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ابھی سے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آنا شروع ہوگئی ہیں، مجھے پتا ہے کس سینیٹر کو کیا آفر آئی، پیسہ صرف اسلام آباد نہیں خیبر پختونخوا میں بھی چلا۔پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں…

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کے موقع پر افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی…

پینگوئن کے پیچھے کِلر وہیلز پڑ گئیں، سیاحوں نے جان بچالی

جانور اپنی خوراک کی ضروریات کو دوسرے جانوروں کو کھا کر ہی پورا کرتے ہیں اور اسی طرح یہ نظام بھی چل رہا ہے، لیکن کبھی کبھی بڑے جانور اپنی خوراک حاصل نہیں کر پاتے کیوں کہ ان کی پہنچ سے ان کا شکار نکل جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک…

سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا ہے۔پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمارے 12 ارکان تھے پھر ہمارا سینیٹر کامیاب…

خواتین صحافیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خواتین صحافیوں نے قلم کی قوت سے آزادی صحافت کی درخشاں روایات کو برقرار رکھا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خواتین صحافیوں نے اپنی…

ملک بھر کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عورت مارچ کا انعقاد

خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق شعور اجاگر کرنے کےلیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں عورت مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں کی طرح  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عورت…

عورت مارچ : خاتون کا فیض کی معروف نظم پڑھنے کا ایک انداز

لاہور میں عورت مارچ میں ایک خاتون نے فیض کی معروف نظم پڑھ کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں خواتین کے حقوق پر مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ سول سوسائٹی کی جانب سے…

ڈبلیو ایچ او کا یاسمین راشد کو خراج تحسین

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا گيا۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او یاسمین راشد کو کورونا کے خلاف قائدانہ…

لاہور: جعلی کرنسی، جعلی پرائز بانڈز کا کاروبار کرنیوالا گروہ گرفتار

لاہور پولیس نے جعلی کرنسی اور جعلی پرائز بانڈز کا کاروبار کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔اے ایس پی ڈیفنس کے مطابق لاہور پولیس نے جعلی کرنسی اور جعلی پرائز بانڈز کا کاروبار کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے۔اے ایس پی کے مطابق گرفتار…

پوپ فرانسس کی عراق میں تباہ شدہ گرجا گھروں میں عبادت

عراق: پوپ فرانسس کا شدت پسندوں کے زیرِ قبضہ رہنے والے مسیحی علاقوں کا دورہپوپ فرانسس عراق کے تاریخی دورے کے تیسرے روز آج شمالی عراق کے ان حصوں کا دورہ کر رہے ہیں جن پر کبھی شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ کا قبضہ تھا۔ جب سنہ 2014 میں…

میگھن، ہیری اور برطانیہ: حالات اس نہج پر کیسے پہنچے؟

میگھن مارکل، شہزادہ ہیری اور برطانیہ: حالات اس نہج پر کیسے پہنچے؟ایک وقت تھا کہ ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو برطانوی شاہی خاندان کا جدید روپ تصور کیا جاتا تھا، لیکن جوڑے نے شاہی زندگی چھوڑ کر امریکہ میں بسنے کا…

میگھن، ہیری کے انٹرویو سے سامنے آنے والی نو اہم باتیں

میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کا اوپرا ونفری کے ساتھ انٹرویو اور برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں انکشافات: ’میں زندہ ہی نہیں رہنا چاہتی تھی‘’میں زندہ ہی نہیں رہنا چاہتی تھی۔‘ڈچس آف سسیکس اور اداکارہ میگھن مارکل نے امریکی ٹی وی میزبان اوپرا…

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن سے گیلانی کی نااہلی درخواست جلد سننے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے سینیٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی۔فوری سماعت کی درخواست فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا…