www dateinasia sign in mature filipina cam jessica27 beautiful inside and outside online personal ad sites thailand teen pic

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیول چیف کی امریکا میں سی پاور سمپوزیم میں شرکت

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے 24 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سمپوزیم میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے علاوہ 80 سے زائد ممالک کے وفود و بحری افواج، کوسٹ گارڈ کے سربراہان شریک ہیں۔

لاہور(نمائندہ جنگ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد…

سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے امریکی سیکریٹری آف نیوی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں، انہوں نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، جاپان، سری لنکا اور ترک بحری افواج کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد…

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوایس سر فیس وار فیئر اسکول کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیول چیف کو میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.