کراچی: ائیرپورٹ کے علاقے سے اغواء 2 سالہ بچہ بازیاب، رکشہ ڈرائیور گرفتار
ایئرپورٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں اغوا کیے گئے 2 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا۔ ایئرپورٹ کے علاقے میں گھر کے باہر کھیلنے والے 2 سالہ بچے امان کو گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور اغوا کر کے فرار ہو گیا تھا۔ایس ایس پی…
اویغور مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی، چار چینی اہلکاروں پر پابندیاں
اویغور مسلمان: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مغربی ممالک کی چینی اہلکاروں پر پابندیاں18 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہGetty Imagesمغربی ممالک نے چینی مسلمان اویغور برادری کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں چار چینی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دی…
دماغ سے کمپیوٹر قابو کرنے والا فیس بک کا ڈجیٹل کنگن
کیلی فورنیا: فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے کلائی پر باندھے جانے والا ایک پہناوا (ویئرایبل) بنایا ہے جو دماغی سگنل پڑھ کر آگمینٹڈ ریئلٹی کے ماحول میں آپ کو مختلف سہولیات فراہم کرسکتا ہے۔
اس طرح آئی پوڈ جیسا نظام پہن کر دماغی سگنلوں کو…
تجربہ گاہ میں آنسو بہانے والے غدود کی تیاری
اترخت: ہالینڈ کے سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں پہلی بار وہ غدود ’کاشت‘ کیے ہیں جو آنکھوں میں آنسو پیدا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ آنکھوں میں آنسوؤں کا بنتے رہنا اور وقفے وقفے سے خارج ہونا ہماری صحت کےلیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے ہماری…
ڈان نیوز کی صبح 9 بجے کی سرخیاں | این سی او سی نے وسیع تر لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا | 22…
https://www.youtube.com/watch?v=oGpDsQzCmJ8
آبی مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد نئی دلی روانہ
پاک بھارت آبی مذاکرات کے سلسلے میں پاکستانی انڈس وفد واہگہ کے راستے نئی دلی روانہ ہو گیا ہے۔پاک بھارت آبی مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دلی میں ہوں گے، پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارت کی…
پی ٹی آئی تبدیلی کی نہیں، تباہی کی جماعت بن چکی ہے، اکبر بابر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےمنحرف رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان ناکام ہوچکے ہیں، تحریک انصاف تبدیلی کی نہیں، تباہی کی جماعت بن چکی ہے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد میں فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق پی ٹی آئی…
کورونا کیسز میں اضافہ: مزید 20 افراد لقمہ اجل بن گئے
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 20 کورونا مریض لقمہ اجل بن گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس…
پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کاالیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ غیر قانونی طریقے سے مسترد کیے گئے ہیں۔…
بلاول بھٹو آج منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کریں گے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی بار آج جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ کا دورہ کر کے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے اپوزیشن کی بڑی…
یوم پاکستان کی پریڈ 2 روز کیلئے مؤخر
راولپنڈی: محکمہ موسمیات کی جانب سے اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 23 مارچ کو پریڈ والے دن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوگی، جس کے پیش نظر پریڈ کو دو دن کیلیے مؤخر کردیا گیا ہے۔…
کورونا: ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں 2دن بند رکھنے کافیصلہ
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی اوسی ) نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں ہفتے میں 2دن مکمل بند رکھنے کااعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس…
پی ڈی ایم فیصلےکے مطابق قائد حزب اختلاف کا امیدوار ن لیگ سے ہونا تھا، مولانا فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کا امیدوار ن لیگ سے ہونا تھا، ایسا کچھ طے نہيں ہوا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہار گئے تو اپوزيشن لیڈر پیپلز پارٹی…
شاداب خان الیون نے بابر اعظم الیون کو 4 وکٹ سے ہرادیا
قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ ساؤتھ افریقا کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شاداب خان الیون نے بابراعظم الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔قومی کرکٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ…
ہم نہیں لاہور کا سیاسی خاندان سلیکٹ ہوتا آیا ہے، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی رگوں میں سلیکٹ ہونے والا خون نہیں، یہ لاہور کا سیاسی خاندان ہے جو سلیکٹ ہوتا آیا ہے۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے…
لاپتا افراد کے شناختی کارڈ اور اکاؤئنٹس بلاک کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے قومی شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ لاپتہ باپ بیٹے امین و الیاس اور شہری عادل خان کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کی…
واٹس ایپ کا وائس میسج کیلئے نیا فیچر
نامور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے وائس میسج میں ایک اور فیچر لانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر پر کام چل رہا ہے جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق اس پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ ہر…
فنڈنگ کیس، خفیہ اکاؤنٹس، علیمہ کیس انجام کو پہنچے گا، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو توقع ہے فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاؤنٹس، علیمہ باجی سلائی مشین کیس منطقی انجام کو پہنچے گا۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کی طرح نیب کو بھی…
پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان کیوں ہوا، مکمل کہانی سنا سکتا ہوں، کاوے موسوی
براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو مکمل حقائق جاننے کا حق ہے، انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، کمیشن حقائق جاننے کیلئے سنجیدہ ہے تو میں مدد کرسکتا ہوں، پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان…
خیبرپختونخوا حکومت کی وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے والے وائس چانسلر سے وضاحت طلب
خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے والے وائس چانسلر سے وضاحت طلب کرلی۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کا معاملہ مزید آگے بڑھ گیا۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے وائس…