بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو کم پینشن دینے کا فیصلہ مسترد کر دیا

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کا بیوہ کو کم پینشن دینے کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ شکایت کنندہ بیوہ شوہر کی تاریخِ وفات سے پینشن کی حق دار ہے۔

لاہور کی ایک شہری خاتون نے وفاقی محتسب کے 2020ء کے فیصلے کے خلاف صدرِ مملکت سے اپیل کی تھی کہ وفاقی محتسب نے تاخیر سے درخواست دینے پر یکم فروری 2019ء سے پینشن دینے کا حکم دیا تھا۔

خاتون کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے ای او بی آئی کو ہدایت کی کہ 2017ء میں شوہر کی تاریخِ وفات سے بیوہ کو پینشن دی جائے۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی بیوہ کو 29 ستمبر2017ء سے تمام بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے۔

صدرِ مملکت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ مسلمان کی وفات پر وراثت اور دیگر تمام حقوق لاگو ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.