بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ینگ ڈاکٹرز کا پی ایم سی پر پتھراؤ، پولیس کی شیلنگ

اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی پی ایم سی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عمارت پر پتھراؤ کیا، مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا اور متعدد ینگ ڈاکٹرز کو حراست میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق پی ایم سی کے باہر موجود احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز عمارت میں داخل ہوئے، اس موقع پر پولیس نےان کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

احتجاجی ینگ ڈاکٹرز نے پی ایم سی کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

پولیس نے متعدد ینگ ڈاکٹرز کو حراست میں بھی لے لیا۔

اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں سے ینگ ڈاکٹرز قافلوں کی صورت میں اسلام آباد میں پی ایم سی کے سامنے پہنچے اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔

پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز کے قافلے اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے پہنچ گئے اور پی ایم سی کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی، احتجاجی ڈاکٹرز نے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر پی ایم سی کی تالہ بندی کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.