جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شاہد خاقان1 جوتا ماریں گے تو ہم 100 جوتے ماریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 جوتے مارے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر اسد قیصر کے بارے میں جو بات کی اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں…

کابینہ کی یو این آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل جانے کی اجازت

وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ (یو این) کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کرتار پور راہداری…

سابق امریکی نائب صدر والٹر مونڈیل 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سابق امریکی نائب صدر والٹر مونڈیل گزشتہ روز مینیاپولس میں انتقال کرگئے ان کے خاندان کے اعلان کے مطابق ان کی عمر 93 برس تھی۔ والٹر مونڈیل 1976 سے 1980 تک صدر جمی کارٹر کے دور صدارت میں ان کے نائب صدر تھے۔ جبکہ 1984 کے صدارتی الیکشن میں…

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تلخی کی وجہ ذاتی نوعیت کی نہیں، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر اسپیکر ایوان اور اپوزیشن کا احترام نہیں کریں گے تو پھر اس بھی بدتر ہوگا۔قومی اسمبلی اجلاس کے بعد احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر…

شمالی آئرلینڈ میں خاتون پولیس افسر کے گھر کو بم سے اڑانے کی کو شش ناکام

شمالی آئرلینڈ کی کاؤنٹی ڈیری میں خاتون پولیس افسر کے گھر کو بم سے اڑانے کی کو شش ناکام بنادی گئی۔ ڈبلن سے سرکاری میڈیا کے مطابق برطانوی آرمی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔اسٹورونٹ کی فرسٹ منسٹر ارلن فوسٹر کا…

کابینہ نے سوتی یارن کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کی منظوری دیدی، مشیر تجارت

وزیراعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کابینہ نے سوتی یارن کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کی منظوری دے دی۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے بتایا کہ کابینہ نے کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کے ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی۔مشیر…

عمران خان کا منموہن سنگھ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی کورونا سے جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت کے سابق وزیراعظم کا کورونا وائرسٹ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انھیں نئی دلی کے ایک اسپتال…

سندھ میں 8 کروڑ روپے سے 8 اسنارکل خریدنے کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے لیے 8 کروڑ روپے سے 8 اسنارکل خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر بلدیات، مشیرِ قانون، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری بلدیات،…

ناموس رسالتﷺ قرارداد، اسد عمر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے پر آمادہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ناموس رسالت ﷺ سے متعلق قرارداد پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر ایوان میں بیٹھا کوئی بھی شخص دوسرے سے پیچھے…

کالعدم تحریک لبیک نے لاہور میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ٹی ایل پی نے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش ہونے کے بعد لاہور میں اپنا مرکزی دھرنا ختم کردیا۔کالعدم جماعت کے لوگ کئی روز سے لاہور…

سینئر صحافی و سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی

سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کر رہے تھے کہ…

خلیجی ریاستوں سے مفاہمت میں عراقی ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایران

عراق میں ایرانی سفیر نے خلیجی ریاستوں سے ایران کے تعلقات بہتر بنانے میں عراق کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔عراق میں ایرانی سفیر ارج مسجدی کا کہنا تھا کہ خلیجی ریاستوں سے تعلقات بہتر بنانے میں عراق کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔  بات چیت میں…

امیر جماعت اسلامی کا حکومت سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے اقدامات کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح موجودہ حکومت نے بھی گوانتاناموبے جیل…

مفتاح اسماعیل کا الیکشن کمیشن کو خط

مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔خط میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت کی ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی جائے۔انہوں نے مزید…

ہمارا کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدہ مکمل ہوگیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدہ مکمل ہوگیا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدے میں ہم نے قرارداد…

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کورونا وائرس میں مبتلا

بھارت کی کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کا منگل کو کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔یاد رہے کہ راہول گاندھی ان دنوں جنوبی ریاستوں کیرالا اور تامل ناڈو میں اسمبلی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم میں بہت…

صدر فرانس کا جذبات کو ٹھیس پہنچانا افسوسناک عمل ہے، قرارداد

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں صدر فرانس ایمانوئل میکرون کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل افسوسناک قرار دیا گیا۔قومی اسمبلی میں ناموس رسالتﷺ سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، اس میں فرانسیسی سفیر کی…

قاتلانہ حملہ، ابصار عالم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا

معروف صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم نے قاتلانہ حملے پر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔اسلام آباد پولیس کو دیے گئے بیان میں ابصارم عالم نے کہا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے کی عمر 27…

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، اراکین کا اظہار خیال

فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جبکہ ایوان میں اس سے متعلق اراکین نے اظہارِ خیال بھی کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں رکن اسمبلی امجد علی خان نے…

ن لیگ کا ناموس رسالتﷺ کی قرارداد کی حمایت کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حوالے سے قرار داد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق…