بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ کا 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام طے پاگیا

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نےمہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا۔

لاہور میں ن لیگی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے راست اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہیں انصاف و قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ن لیگ نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ن لیگ نے 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) حکومت کے خلا ف اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.