جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی، پابندی کے باوجود رہنما تحریک انصاف کے گھر شادی

سندھ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود کراچی ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کے گھر میں شادی کی تقریب ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما اسلم خان نے کہا ہے کہ بیٹی کی شادی کی تقریب ہے، جو گھر پر رکھی ہے۔انہوں نے…

کینیڈا کے سابق وزیر کا غیرضروری تبصرہ، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے کینیڈا کے سابق وزیر کرس الیگزینڈر کے غیرضروری تبصرے کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرس الیگزینڈر کی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق معلومات گمراہ کن ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے ریمارکس زمینی حقائق…

کے-الیکٹرک کی نیپرا کو ساڑھے 5 ارب روپے کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے۔الیکٹرک نے اپنے صارفین پر ساڑھے 5 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کردی۔ کے-الیکٹرک کی جانب سے دی گئی اس 6 ماہ کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی…

سندھ میں کورونا کے 36 مریضوں کا انتقال،1847 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 36 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1847 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13107 ٹیسٹ میں…

اسلام آباد: ایل این جی مزید مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی…

ملک بوستان کا عوام کو مزید ڈالر نہ خریدنے کا مشورہ

کرنسی ڈیلر ملک بوستان نے عوام کو مزید ڈالر نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا۔ڈالر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر کرنسی ڈیلر ملک بوستان نے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ تعمیر ات کے شعبے میں دو بارہ ایمنسٹی…

پی پی 38 میں مریم نواز کو نہ بلوانے کا کہا گیا تھا، عثمان ڈار کا دعویٰ

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں لیگی رہنما نے مریم نواز کو نہ بلوانے کا کہا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں عثمان ڈار نے کہا کہ میں سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں وہاں موجود تھا اور…

پنجاب اسمبلی میں نذیر چوہان کا خط فیاض چوہان نے پڑھا

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے صوبائی اسمبلی میں ایم پی اے نذیر چوہان کا خط پڑھ کر سنایا۔خط کے متن کے مطابق نذیر چوہان نے اسپیکر پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے معاملے پر جو قدم اٹھایا وہ سنہری حروف میں لکھنے کے…

نذیر چوہان پر اسٹینڈ: اپوزیشن اور حکومت کا شکریہ، چوہدری پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ایم پی اے نذیر چوہان کے معاملے پر اسٹینڈ لینے پر اپوزیشن اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایوان میں خطاب کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایوان کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ…

شوکت ترین کا قومی اسمبلی میں زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تحریری جواب

وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تحریری جواب جمع کروادیا۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ 19 جولائی 2021 تک زرمبادلہ کے ذخائر 17اعشاریہ92 ارب امریکی ڈالر تھے۔شوکت ترین نے جواب میں بتایا کہ تجارتی بینکوں کے…

گنڈا پور نے رقم تقسیم کی اور پکڑے گئے اور کیا ثبوت دیں؟ راجا فاروق حیدر کا عمران خان سے سوال

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں راجا فاروق حیدر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تقرری کے احکامات بطور وزیر اعظم…

ٹوکیو اولمپکس: پول والٹ مقابلے میں ناکامی، امریکی ایتھلیٹ روتی رہیں

کہتے ہیں جس ایتھلیٹ کا دن نہ ہو وہ بھرپور کوشش کے باوجود بھی ناکام ہوجاتا ہے، ایسا ہی کچھ ایتھلیٹکس کے پول والٹ مقابلے میں عالمی نمبر تین امریکا کی سینڈی مورس کے ساتھ ہوا جو کوالیفیکیشن راؤنڈ کی تینوں باریوں میں بار کو عبور نہ کرسکیں۔ …

چین کو دی جانے والی بھارتی زمین مودی کب واپس لینگے، راہول گاندھی

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور ان کے ساتھی چین کو دی جانے والی ہزار کلو میٹر بھارتی زمین کب واپس لینگے۔راہول گاندھی نے بھارت چین کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 12ویں…

مقبوضہ کشمیر: 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے پوسٹرز لگ گئے

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے پوسٹرز لگ گئے۔ پوسٹرز میں کشمیریوں سے اس دن مکمل ہڑتال کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔مقبوضہ وادی میں یہ پوسٹرز تحریک آزادی جموں و کشمیر سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے آویزاں کئے گئے ہیں۔…