17 year old hookup hookup Cragsmoor New York edelman hookup arduino led hookups dog screening hookup to laptop galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے الوداعی ملاقات کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت  مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، مجموعی علاقائی صورتِ حال اور افغانستان میں امن و استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

آرمی چیف نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون میں جاپان کے سفیر کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور افغان صورتِ حال پر موقف کی حمایت کو سراہا۔

جاپانی سفیر نے افغان صورتِ حال میں پاکستان کے کردار اور کامیاب انخلا آپریشن کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.