سندھ میں کورونا اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے: مرادعلی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چند روز کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد تین گنا تک بڑھ گئی ہے اور اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں ایک ہفتے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد تک…
مظفرآباد میں تعلیمی ادارے 10 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
مظفرآباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تعلیمی ادارے 10 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ کشمیر، میڈیکل کالج 50فیصد حاضری کے ساتھ انتظامی معاملات کیلئےکھولنے کی اجازت ہوگی۔ملک…
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ویکسین کی پہلی خوراک کے منتظر
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ تا حال شروع نہ ہوسکا ہے جبکہ کھلاڑی پہلی خوراک کے منتظر ہیں۔ہاکی فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔سیکریٹری…
2019 میں ان فٹ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے، سابق مینجر کا انکشاف
سابق مینجر سینٹرل پنجاب خالد نیازی کا کہنا ہے کہ 2019 میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ان فٹ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ 2019میں حسن علی قائداعظم ٹرافی کے دوران کم بیک کرناچاہتے تھے، حسن علی فٹنس حاصل کرنے کے بعد…
سوات میں 18 سالہ لڑکی نے ریسٹورنٹ کھول لیا
سوات میں 18 سالہ لڑکی نے ریسٹورنٹ کھول لیا،جہاں شہری افطاری کے بعد چائے اورکھانوں سے لطف اٹھاتے ہیں۔ سوات سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ نورہ احساس جنہوں نےمینگورہ شہر کے نواحی علاقے قمبر میں ریسٹورنٹ کا اغاز کیا ،جہاں نوجوان رات دیر تک نہ…
اپوزیشن کا کورونا پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے، ایسے لوگوں کی عقل پرماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناکی تیسری لہرسےنمٹنےکیلئے ہر ممکن ضروری اقدام…
غذر: کورونا ویکسینیشن سینٹر پر عوام کا رش
گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں کورونا وائرس ویکسینیشن سینٹر پر عوام کا رش بڑھ گیا۔غذر میں کورونا ویکسینیشن سینٹر پر عوام کا ہجوم بڑھنے سے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے سبب کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔شہریوں نے حکومت سے…
میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے، ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے، عدالت نے میونسپل کارپوریشن کا 4 مارچ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی جانب سے کیس پر 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ…
40 سال کی عمر کے افراد خود کو ویکسینیشن کیلئے رجسٹر کروائیں، اسدعمر
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 40 سال کی عمر سے زائد افراد کل سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹر کروائیں۔اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔اسد عمر کی جانب سے این سی او سی کے…
وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن کرنے کی تیاریاں
وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کےتحت ہوگی، کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن…
جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستوں پر سماعت مکمل
سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستوں پر سماعت مکمل ہوگئی، بینچ کے سربراہ جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ بینچ کو مشاورت کیلئے وقت درکار ہے، آدھے گھنٹے بعد بتائیں گے فیصلہ آج سنانا ہے یا کل سنایا جائے۔جسٹس…
شہبازشریف کا ملک میں آکسیجن کی قلت بڑھنے پر اظہارِ تشویش
مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے ملک میں آکسیجن کی قلت بڑھنے اور کورونا صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدیاتی ادارے فعال کرے، کورونا وبا سے نمٹنے میں بلدیاتی نمائندوں سے مدد لے۔انہوں نے کہا کہ تمام…
مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ
خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف نے کہا کہ مردان میں لاک ڈاؤن کے تحت تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے…
اظہر علی کی بابر اعظم کو مبارکباد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد ی ہے۔اظہر علی نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان…
کے پی کے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب دفعہ 144 نافذ
صوبہ خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع ٹانک محمد کبیر خان کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی انتظامات کیے گئے…
آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی IPL سے الگ
بھارت میں کورونا کے زور کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرز کے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، اینڈریو ٹائی کے بعد آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی آئی پی ایل سے الگ ہو گئے۔ آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہات کی…
حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں خوفناک اضافہ
حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ہے۔جمہوریہ پالاؤ دنیا کا پہلا اور واحد ملک…
سندھ میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ
سندھ میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں سمیت انٹرسٹی پبلک…
براڈ شیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے کا لائسنس فراڈ پر معطل تھا، سابق چیئرمین نیب
سابق چیئرمین نیب لیفٹنٹ جنرل سید محمد امجد کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس فراڈ کرنے پر معطل تھا، علم ہوتا تو کبھی براڈ شیٹ سے نہ ہی انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سےمعاہدہ کرتا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے…
فردوس عاشق معاون خصوصی سے معالج بن گئیں، بزرگوں کی ویکسی نیشن کی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر معالج کا روپ دھار لیا اور بزرگ شہریوں کی خود ویکسی نیشن کرنے لگیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوارکی چھٹی کے دن…