جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنی وزارتوں کا حلف اٹھالیا

شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنی اپنی وزارتوں کے قلمدان کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدر میں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔شوکت ترین نے  وفاقی وزیرخزانہ و محصولات کے طور پر حلف اٹھایا۔سینیٹر…

عمران صاحب 2014 سے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب 2014 سے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرورہیں۔مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب رانا ثنا اللّٰہ سے پہلے عمران صاحب کو انسداد دہشت گردی…

عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر برہم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا…

کبھی لسانیت یا تعصب کی بات نہیں کی، اردو بولنے والوں کی عزت کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کبھی لسانیت یا تعصب کی بات نہیں کی، اردو بولنے والوں کی عزت کرتے ہیں، کتابیں بیچ کر اسلحہ خریدنے کا نظریہ کس نے دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ  نے کہا کہ کراچی کا یہ حال…

پاکستان نے T20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی: بابر اعظم

ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر…

اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز بند، پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے: لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آئندہ پندرہ دن تک اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز بند اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ لیاقت شاہوانی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عوام نےکوروناکی تیسری…

پولیس اور سرکاری املاک پر ایسے حملوں کی ماضی میں نظیر نہیں: شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا مذہبی تنظیم کی جانب سے مظاہروں کے حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس اور سرکاری املاک پر ایسے حملوں کی ماضی میں نظیر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پرتشدد اوراملاک کونقصان پہنچایا گیا،  پولیس کے 600 سے زائد…

بزدار کی پرائس کنٹرول میکنزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکنزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہگائی سب سے اہم مسئلہ ہے، قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف…

توہين رسالت پر عمران خان نے امت مسلمہ كى ترجمانى كى ہے، طاہر اشرفى

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ توہين رسالت پر وزير اعظم عمران خان نے امت مسلمہ كى ترجمانى كى ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان كى قيادت ميں پاكستانى قوم امت مسلمه كى متفقه آواز ہے، امت مسلمہ اسلاموفوبيا اور…

فواد چوہدری دیر نہ کریں، مجھ پر مقدمہ کرائیں، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی وزیرِ اطلاعات سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ فواد چوہدری دیر نہ کریں میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بیان کے ذریعے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان…

جہانگیر ترین کے گھر PTI ارکان کی پھر بیٹھک

لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے ارکانِ اسمبلی نے ایک بار پھر جہانگیر ترین کے گھر بیٹھک لگائی ہے۔جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں تحریکِ انصاف کے 30 سے زائد ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔اسلام آباد کی انسدادِ…

حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی: وزارت تجارت

حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن وزارت تجارت نے جاری کردیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 ملی لیٹر، 2.5 ملی لیٹر 3 اور 5ملی لیٹر کی سرنج کی درآمد پر پابندی ہوگی۔ذرائع کے مطابق روایتی سرنج کے دوبارہ استعمال…

مفتاح کی انتخابی مہم، مریم نواز کراچی آئیں گی

کراچی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نون لیگی رہنما مریم نواز کراچی آئیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز…

اسلام آباد: کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

وفاقی دارالحکومت کے ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 241 کیسز رپورٹ ہوئے۔ضلعی ہیلتھ آفیسر نے مزید کہا کہ اسلام آباد…

خیبرپختونخوا، رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کا اعلامیہ جاری

ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کااعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولز کے لیے صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے دن پرائمری اسکولز صبح 8 سے…

جلاؤ گھیراؤ کر کے صرف ایک شخص کا داؤ لگا: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کو بھی پیغام ہے کہ آپ نے جلاؤ گھیراؤ کا غلط راستہ اختیار کیا، جلاؤ گھیراؤ کر کے صرف ایک شخص کا داؤ لگا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء…

ن لیگ کے غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کیونکہ حکومت اپنے افسران کے تحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہوگی۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ…

اب رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف کارروائی ہو گی: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، رانا ثناء اللّٰہ نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیو ایم کرتے رہے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے…

کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت، ذرائع وزارت داخلہ

وفاق کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو ملک بھر میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت تحریک لبیک پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے۔وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے…

سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کی نماز پڑھتے تصویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی سمیٹنے کے بعد نماز پڑھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیم منیجر منصور رانا، فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی…