پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے…
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت ختم ہوگئی
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مہلت ختم ہوگئی۔ 15 اکتوبر تک 25 لاکھ 62 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہوئے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 48 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا گیا۔ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر دفاتر رات 12 بجے اور…
پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور وفاقی وزیر میں اختلافات شدید
لکی مروت میں سڑک کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے معاملے پر تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔سابق وزیر اور ایم پی اے ہشام انعام اللّٰہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف چیف سیکرٹری کو خط لکھ…
خواجہ آصف کی شوگر ملیں بند کرنے کی تجویز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے شوگر ملیں بند کرنے کی تجویز دے دی ہے۔قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شوگر ملیں بند کرکے چینی درآمد کرنے کا جائزہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے…
سکھر، میڈیا اتھارٹی کے خلاف کنونشن کا انعقاد
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف سکھر پریس کلب میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ صرف پی ایم ڈی اے کا قانون ہی نہیں بلکہ اس حکومت…
ملک بھر میں کورونا کم، حیدرآباد میں کیسز بڑھنے لگے
ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی آگئی ہے تاہمحیدرآباد میں کیس بڑھنے لگے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1374 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 164 افراد میں…
پشاور، مزید 521 افراد میں ڈینگی کی تصدیق
پشاور میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے، ایک دن میں مزید 521 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں میں ایک سو پچیس افراد کو ڈینگی وائرس نے بیمار کردیا ہے۔اسی طرح راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس…
ایل این جی پلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ
ایل این جی پاور پلانٹس کی مارچ 2022 تک نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث پلانٹس کی خریداری کے لیے سرمایہ کار پاکستان نہیں آسکے۔اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے امید…
لاہور، غیرملکی طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا کام تاخیر کا شکار
لاہور ایئرپورٹ پر غیرملکی کارگو طیارے کا ٹائر پھٹنے کے بعد طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رن وے صبح 4 بجے کلیئر ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق لاہور جانے والی پروازوں کو اسلام آباد، کراچی،…
ZaraHatKay | جے پی ایم سی ڈاکٹروں کے مسائل | کینسر کے مریضوں کی پریشانی | گیس کی لوڈشیڈنگ | کال کرنے…
https://www.youtube.com/watch?v=pwgcqXMgcDk
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، پنڈورا اور پاناما پیپرز میں موجود افراد سے رقم کے ذرائع پوچھے، آف شور کمپنیوں سے پوچھا جائے کہ…
ایشیا کپ کرکٹ، اگلے دو ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد کرنے کی توثیق کردی ہے۔2022 میں سری لنکا اور اس کے اگلے برس پاکستان ایونٹ کا میزبان ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں جے شاہ کی…
کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور
کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپے تک مہنگا ہوگیا۔کراچی والے20 کلو آٹے کا تھیلا 15 سو روپے تک میں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔پنجاب کے تمام بڑے شہروں…
سندھ میں کورونا کے 423 نئے کیسز، 5 اموات
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18622نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 423 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد…
میکسیکو سٹی ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ، دو افراد زخمی
میکسیکو شہر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 کے قریب فائرنگ ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے…
انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ مصر کے مصطفیٰ السرٹی اور سلمہ الطیب کے نام
چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ مصر کے مصطفیٰ السرٹی نے جیت لیا جبکہ ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل بھی مصر کی سلمہ الطیب کے نام رہا۔اسلام آباد میں ہونے والے چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے مردوں کے فائنل میں مصر کے…
یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مختلف برانڈز کے گھی 15 سے 49 روپے فی کلو، کوکنگ آئل 14 سے 110 روپے فی لیٹر تک مہنگے کر دیےگئے ہیں۔اچار، ہینڈ واش، باتھ روم کلینر، نہانے کے صابن سمیت کئی اشیاء مہنگی…
گوجرہ: نجی اسکول کے استاد کا طالبعلم پر تشدد، مقدمہ درج
گوجرہ کی ہاؤسنگ کالونی میں نجی اسکول کے استاد نے طالب علم پر تشدد کردیا۔پولیس کے مطابق ٹیچر نے ہوم ورک نہ کرنے پر تیسری جماعت کے طالب علم پر تشدد کیا ہے۔پولیس کے مطابق طالب علم کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے جسم پر تشدد کے…
وزیراعظم کی زیرصدارت چینی کی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اجلاس
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت چینی کی قیمت فروخت اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا۔جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مشیر احتساب شہزاد اکبر اور معاون خصوصی شہباز گل بھی شریک ہوئے۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم…
شوگر مل مالکان کو بلا جواز پکڑا جانا قابل مذمت ہے، ذکا اشرف
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ملز مالکان کے خلاف اقدامات کی مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ شوگر مل مالکان کو بلا جواز پکڑا جارہا ہے۔ حکومت کو اس طرح کے اقدامات کرنے سے پہلے بات چیت کرنی چاہیے۔ملکی صنعت…